سپریم کورٹ نے منگل کو لون ڈیفالٹر وجے مالیا کو عدالت کی توہین کا مجرم
مانا ہے۔ کورٹ نے انہیں 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا
ہے۔ بتاتے چلیں اس سے پہلے گزشتہ 9 اپریل کو سپریم کورٹ نے کورٹ کی توہین
اور ڈیاگو ڈیل معاملے میں اپنے حکم کو محفوظ رکھا تھا۔ بینکوں نے مطالبہ
کیا ہے کہ ڈیاگو ڈیل معاملے میں جو 40 ملین امریکی ڈالر ملے تھے، انہیں
سپریم کورٹ کی رجسٹری میں جمع کرائی جائے۔ بینکوں نے یہ بھی کہا تھا کہ
بار
بار کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے وجے مالیا کی کسی بھی درخواست پر
سماعت نہیں ہونی چاہئے۔ وہیں، مالیا نے کورٹ میں کہا تھا کہ ان کی تمام
جائیداد ضبط کر لی گئی ہے اور اب ان کے پاس بینک کو 92 سو کروڑ روپے کے قرض
کو ادا کرنے کے لئے رقم نہیں ہے۔ بینکوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ مالیا ڈیاگو ڈیل سے ملی رقم کو
ایک ہفتے کے اندر ہندوستان لے کر آئیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو وہ
ذاتی طور پر ہندوستان آکر عدالت میں پیش ہوں۔